نئی دہلی// ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے انفیکشن کی وجہ سے 380 افراد کی موت کے بعد اس مرض سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار کے قریب ہوگئی ہے۔
اسی عرصے کے دوران، انفیکشن کے 10667 نئے معاملے سامنے آئے جبکہ 10215 مریض اس وائرس سے آزادی حاسل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے منگل کے روز جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق، نئے کیسوں کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 343091 ہوگئی۔