سرینگر//نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ نے منگل کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ جموں کشمیر ہائی کورٹ نے اُن کی پارٹی کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر پر عائد پبلک سیفٹی ایکٹ کو کالعدم قرار دیا ہے۔
ساگر کو گذشتہ برس ماہ اگست میں گرفتار کیا گیا تھا جب مرکز نے جموں کشمیر کی خصوصی آئینی پوزیشن ختم کرلی۔
خود عمر،اُن کے والد اور پارٹی صدر فاروق عبد اللہ بھی سیفٹی ایکٹ کے تحت مقید رہے تاہم باپ بیٹے کو بعد میںرہا کیا گیا۔
اب قابل ذکر محبوس مین سٹریم سیاسی لیڈران میں پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی شامل ہیں جنہیں اُنکی سرکاری رہائش گاہ میں مقید رکھا گیا ہے۔