سری نگر// جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں جمعرات کی صبح سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک اہلکار نے دوران ڈیوٹی خود کشی کر لی ۔
ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کے این اونے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اونتی پورہ میں کانوائے یا گشتی ڈیوٹی پر مامور سی آر پی ایف کے ایک اہلکار نے خود کشی کر لی۔
مذکورہ اہلکار کی شناخت اسسٹنٹ سب انسپکٹر موتی رام کے بطور کی گئی ہے جو سی آر پی ایف کی 178 بٹالین سے وابستہ تھا۔