سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان میں جمعرات کو سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین مسلح جھڑپ شروع ہوگئی۔آج دن کی یہ دوسری جھڑپ امام صاحب علاقہ کے بنڈپاوا نامی گاﺅں میں شروع ہوگئی ہے۔اس سے قبل آج صبح پانپور کے میج نامی گاﺅں میں معرکہ آرائی شروع ہوگئی جس کے دوران ابھی تک ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق فورسز نے بنڈ پاوا میں تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران جنگجوﺅں اور فورسز کا آمنا سامنا ہوگیا اور طرفین نے ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں۔
مزید تفصیلات کا انتظار