سرینگر/جمعہ کی صبح وادی کشمیر میں کورونا وائرس میں مبتلاءمزید دو شہریوں کی موت واقع ہونے سے جموں کشمیر میں مہلک وائرس کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد74ہوگئی ہے۔
سرینگر کے نوشہرہ علاقے کا ایک79سالہ شہری جو سکمز صورہ میں زیر علاج تھا آج صبح دم توڑ بیٹھا۔یہ جموں کشمیر میں کورونا سے ہونے والی73ویں ہلاکت تھی۔
سکمز کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق جان نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ مذکورہ شہری جو سعودی عرب سے آیا تھا، کو8جون کے روز اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
پروفیسر فاروق جان کے مطابق شمالی کشمیر کے بادامباغ سے تعلق رکھنے والا ایک 80 سالہ کورونامریض بھی آج صبح انتقال کرگیا۔سوپور کے شہری کی موت سے جموں کشمیر میں کورونا ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر74ہوگئی ہے۔