Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترینصفحہ اول

جنوبی کشمیر میں دوخونین معرکہ آرائیاں،8جنگجو جاں بحق

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 19, 2020 11:08 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
2 Min Read
SHARE
سرینگر//جنوبی کشمیر میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین دو مختلف معرکہ آرائیوں کے دوران8جنگجو جاں بحق ہوگئے۔یہ دونوں معرکہ آرائیاں گذشتہ روز شروع ہوئیں تھیں جن میں سے ایک ختم ہوگئی جبکہ دوسری جاری ہے۔
 شوپیان کے امام صاحب علاقے میں واقع بنڈپاوا نامی گاﺅں میں گذشتہ روز شروع ہوئی معرکہ آرائی میں ابھی تک5جنگجو جاں بحق ہوگئے۔اس معرکہ میں گذشتہ روز ایک جبکہ آج مزید4جنگجو جاں بحق ہوگئے۔
فوج نے ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے بنڈپاوا نامی گاﺅں میں5جنگجو ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ابھی جنگجو مخالف آپریشن جاری ہے۔
 سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین یہ معرکہ کل اُس وقت شروع ہوا جب فورسز نے بنڈ پاوا میں تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران جنگجوﺅں اور فورسز کا آمنا سامنا ہوگیا اور طرفین نے ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں۔
ادھر ضلع پلوامہ کے پانپور علاقے میں واقع میج نامی گاﺅں میں بھی کل ہی ایک معرکہ شروع ہوگیا جو آج ختم ہوگیا۔ اس معرکہ آرائی کے ابتداءمیں ہی ایک جنگجو جاں بحق ہو اتھا جبکہ دو جنگجوﺅں نے مقامی مسجد میں پناہ لے رکھی تھی۔
آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ محصور جنگجوﺅں کیخلاف مسجد کا تقدس برقرار رکھتے ہوئے کوئی بارودی مواد استعمال نہیں کیا گیا اور اُن کیخلاف صرف آنسو گیس استعمال کی گئی جس سے دونوں جاں بحق ہوگئے۔اس طرح یہاں جاں بحق ہونے والے جنگجوﺅں کی تعداد تین ہوگئی۔
دونوں مقامات پر جاں بحق ہوئے جنگجوﺅں کی شناخت کے بارے میں تاہم حکام نے کچھ نہیں کہا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکہ میں زہران ممدانی کے خلاف اسلامو فوبک تحریک ندائے حق
کالم
! چشم ہائے گہر بار:بڑے کام کا ہے یہ آنکھ کا پانی تجلیات ادراک
کالم
مضر صحت پانی کی سپلائی سنگین مسئلہ
اداریہ
دچھن کشتواڑمیں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین جھڑپ شروع
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترین

کل جماعتی میٹنگ: حزب اختلاف نے وزیر اعظم مودی سے پہلگام، ٹرمپ، بہار کے مسئلہ پر پارلیمنٹ میں بولنے کا کیا مطالبہ

July 20, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

ریاستی درجہ ہمارا حق ، جموں کشمیر میں یوٹی نظام ناقابل قبول:عمر عبداللہ

July 20, 2025
تازہ ترینکشمیر

اننت ناگ پولیس نے چہرہ شناسی ٹیکنالوجی کے ذریعے مشتبہ شخص کی گرفتاری عمل میں لائی

July 20, 2025
تازہ ترینکشمیر

حلقہ انتخاب خانیار کے ’ملک صاحب گوجوارہ ‘کے گلی کوچے خستہ حالی کا شکار، راہگیروں کو شدید مشکلات

July 20, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?