سری نگر// وادی کشمیر میں جمعہ کو ایک کمسن بچہ کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا جس کے بعد جموں و کشمیر میں اس وائرس سے متعلق اموات کی تعداد بڑھ کر 75 ہوگئی ہے۔
ضلع سری نگر کے بمنہ علاقے سے تعلق رکھنے والا کورونا میں مبتلا 15 روزہ بچہ جموں و کشمیر میں اس وائرس میں مبتلا ہو کر از جاں بحق ہونے والوں میں سب سے کم عمر ہے۔
شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سری نگر کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق جان کے مطابق بمنہ سری نگر سے تعلق رکھنے والے اس بچے کی موت آج گیارہ بجے واقع ہوئی۔