اوڑی/شمالی کشمیر میں اوڑی کنٹرول لائن پر فوج کے ساتھ کام کرنے والا ایک مقامی مزدورجمعہ کو بارودی سرنگ دھماکے میں زخمی ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق اوڑی حاجی پیر سیکٹر میں فوج کی رینو نامی اگلی چوکی پر فوج کی 21 کمانڈ یونٹ کے ساتھ کام کر رہا پورٹر (مزدور) بارودی سرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگیا۔
ایس ڈی پی او اوڑی جنید ولی نے بتایا کہ پورٹر کا پاﺅں باردودی دھماکے کی وجہ سے بری طرح زخمی ہوا ہے۔زخمی پورٹر کی شناخت 30 سالہ بشیر احمد ولد نور الدین ساکنہ چرنڈہ کے بطور ہوئی ہے۔
زخمی پورٹر کو علاج و معالجہ کے لئے سب ضلع اسپتال اوڑی پہنچایا گیا جہاں سے اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ منتقل کیا گیا۔