گاندربل//وسطی ضلع گاندربل کے لار سن علاقے میں پولیس نے سنیچر کو دھان کے کھیت سے ایک عدم شناخت لاش برآمد کی ۔
ایس ایچ او پولیس تھانہ کھیر بوانی طارق یوسف نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ لار سن علاقے میں لوگوں نے دھان کے کھیت میں ایک لاش دیکھی جس کے بعد اُنہوں نے پولیس کو مطلع کیا اور پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
لاش کو شناخت کے لئے ضلع ہسپتال گاندربل میں رکھا گیا ہے۔