سرینگر//جنوبی ضلع کولگام میں سنیچر کو سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین مسلح تصادم شروع ہوگیا۔یہ معرکہ ضلع کے لکڑ پورہ ،پُڈسو نامی گاﺅں میں شروع ہوگیا جہاں طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کے مشترکہ تلاشی آپریشن کے دوران جنگجوﺅں اور فورسز کا آمنا سامنا ہوگیا جس کے بعد معرکہ شروع ہوگیا۔
یہ معرکہ ضلع شوپیان اور کولگام کے درمیان واقع لکڑ پورہ، پُڈسو کے میوہ باغات میں جاری ہے۔لکڑ پورہ ضلع کولگام جبکہ پُڈسو ضلع شوپیان میں پڑتا ہے۔
تفصیلات کا انتظار