سرینگر//پیر کے روز سی ڈی اسپتال سرینگر میں کورونا وائرس میں مبتلاءجنوبی کشمیر کا ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔یہ آج دن کے دوران کورونا سے ہونے والی دوسری ہلاکت تھی۔
سی ڈی اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ ککر ناگ کے مذکورہ مریض کو19جون کے روز جی ایم سی اننت ناگ سے منتقل کیا گیا تھا اور وہ آج چار بجے انتقال کرگیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل آج صبح جنوبی ضلع پلوامہ کا ایک65سالہ شہری ،جو کورونا وائرس میں مبتلاءتھاجاں بحق ہوگیا۔
اس طرح حکام کے مطابق جموں کشمیر میں مہلک وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کے85ہوگئی ہے۔
جموں کشمیر میں ابھی تک کورونا سے 85افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔ان میں75وادی کشمیر جبکہ10صوبہ جموں میں جاں بحق ہوئے ہیں۔وادی میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ضلع سرینگر میں ہوئیں جن کی تعداد19ہے۔