سرینگر//نٹی پورہ سرینگر کی ایک خاتون منگل کے روز کورونا وائرس میں مبتلاءہونے کی وجہ سے فوت ہوگئی۔اس طرح جموں کشمیر میں مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر86ہوگئی ۔
سی ڈی اسپتال سرینگر کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ مذکورہ خاتون نمونیا اور ہائی بلڈ پریشر میں مبتلاءتھی جس کو کورونا مثبت ظاہر ہونے کے بعد صدر اسپتال سے سی ڈی استال منتقل کیا گیا تھا۔
حکام کے مطابق وادی کشمیر میں ابھی تک کورونا کی وجہ سے 76جبکہ جموں صوبے میں10اموات ہوئی ہیں۔
وادی میں سب سے زیادہ اموات سرینگر میں ہوئی ہیں جن کی تعداد20ہے۔