سرینگر//جنوبی ضلع کولگام کا ایک شہری کورونا کی وجہ سے منگل کو جاں بحق ہوگیا۔اُس کی عمر85سال تھی۔
یہ آج کورونا سے ہونے والی دوسری ہلاکت تھی۔ اس سے قبل سرینگر کی ایک خاتون چل بسی تھی۔
کولگام کا شہری سکمز میں زیر علاج تھا جہاں وہ چل بسا۔
حکام کے مطابق وادی کشمیر میں ابھی تک کورونا کی وجہ سے 77جبکہ جموں صوبے میں10اموات ہوئی ہیں۔