سرینگر//سرینگر کی ایک خاتون بدھ کے روز کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئی۔ اس طرح جموں کشمیر میں مہلک کورونا سے مرنے والوں کی تعداد88تک بڑھ گئی ہے۔
سکمز صورہ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق جان نے خبر رساں ایجنسی کے این او کو بتایا کہ 48سالہ خاتون کو 17جون کے روز داخل کرایا گیا تھا اور وہ آج صبح انتقال کرگئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ باغات کی رہنے والی مذکورہ خاتون نمونیا اور دوسرے امراض میں مبتلاءتھی۔
ابھی تک جموں کشمیر میں کورونا کی وجہ سے جو88اموات ہوئی ہیں اُن میں78وادی کشمیر جبکہ10صوبہ جموں میں واقع ہوئی ہیں۔
وادی میں سب سے زیادہ 21اموات سرینگر میں ہوئی ہیں۔