بارہمولہ// ضلع بارہمولہ کے پانزلہ رفیع آباد علاقے میں بدھ کے روز پولیس کی ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق پولیس گاڑی پانزلہ کے مقام پرحادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور کو چوٹیں آئیں۔
زخمی ڈرائیور کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔