بارہمولہ//شمالی ضلع بارہمولہ میں پولیس نے بدھ کے روز ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں شراب کی بوتلیں برآمد کیں۔
پولیس کے مطابق بارہمولہ کے کرلہار میں ناکا چیکنگ کے دوران پولیس نے ایک نجی گاڑی نمبر 4308-JKO2AS کو روک کر اس کی تلاشی لی۔ اس موقعہ پر گاڑی سے بھاری مقدار میں شراب کی گئی۔
پولیس نے اس سلسلے میں ایک شخص کو گرفتارکرلیا ۔پولیس نے گرفتار شدہ کی شناخت سید طفازور حسین ولد محمد حسین ساکن گنگل اوڑی کے طور کرکے معاملہ درج کرلیا ۔