سرینگر//سیکورٹی فورسز نے شمالی کشمیر کے سوپور میں جمعرات کی صبح ایک آپریشن کے دوران دو جنگجوﺅں کو جاں بحق کیا۔
فورسز نے ہردہ شیوہ نامی علاقے میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد آپریشن شروع کیا جس کے دوران چھپے جنگجوﺅں اور فورسز اہلکاروں میں گولیوں کا تبادلہ ہوا جس میں دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔
خبر رساں ایجنسی کے این او نے سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ دونوں جاں بحق جنگجوﺅں کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے اور علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔
سیکورٹی فورسز کے اس آپریشن میں پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔
ذرائع کے مطابق آج صبح جھڑپ شروع ہوتے ہی سوپور میں انٹر نیٹ سروس معطل کی گئی۔