پونچھ// کورونا وائرس میں مبتلا ضلع پونچھ کے 57 سالہ شخص کی میڈ یکل کالیج جموں میں موت واقعہ ہوئی ہے۔یہ ضلع پونچھ کے کسی شہری کی کورونا سے ہونے والی پہلی موت ہے۔اس طرح جموں کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد89ہوگئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ کے مڑاہ علاقہ سے تعلق رکھنے والا شخص، جو کہ حال ہی میں راجستھان سے لوٹا تھا اور اسے کورونا مثبت پایا گیا تھا ، میڈیکل کالج جموں میں گزشتہ شب لقمہ اجل بن گیا۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص ذیابطیس کی بیماری میں بھی ملوث تھا۔
چیف میڈیکل آفیسر پونچھ ڈاکٹر غلام احمد نے مذکورہ شہری کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوروناکی وجہ سے ہی جاں بحق ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ روز قبل اس کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔