بارہمولہ//شمالی قصبہ اوڑی کے گھر کوٹ علاقے میں جمعرات کو سڑک کے دلدوز حادثے میں ایک 42 سالہ شہری لقمہ اجل بن گیا۔ مرحوم پیشے سے ایک سرکاری استاد تھا۔
گھر کوٹ علاقے میں یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ویو پوئنٹ کے مقام پر ایک آلٹو گاڑی ڈیڑھ سو فٹ نیچے جاگری جس کے نتیجے میں 42 سالہ ذولفقار علی ولد خواجہ غلام رسول گنائی ساکن گھر کوٹ موقع پر ہی لقمہ اجل بن گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ ذولفقار علی آل انڈیا ریڈیو سرینگر سے نشر ہونے والے شہربین پروگرام کے پروڈیوسر مقصود احمد اورروزنامہ کشمیر عظمی کے اوڑی کے نامہ نگار ظفر اقبال کے قریبی رشتہ دار تھے۔ مرحوم محکمہ تعلیم میں بحیثیت سینئر استاد بھی اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔