کنگن//سرینگر سے لداخ کی طرف جارہی ایک مال بردار ٹرک جمعرات کو گگن گیر کے مقام پر نالہ سندھ میں جاگری ۔تاہم اس حادثے میں ٹرک کا ڈرائیور اور کنڈکٹر معجزاتی طور پر بچ گئے۔
کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق سرینگر سے لداخ کی طرف جارہی ایک مال بردار ٹرک جب گگن گیر کے مقام پر پہنچ گئی تو گاڑی کھڑی کرکے ڈئیور اور کنڈکٹر حاجت بشری کے لئے نیچے اتر گئے۔ اس دوران اچانک گاڑی چل پڑی اور نالہ سندھ میں جاگری۔
ایس ایچ او پولیس تھانہ گنڈ سجاد احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اس حادثے میں ڈرائیور اور کنڈکٹر معجزاتی طور پر بچ گئے۔انہوں نے کہا کہ نالہ سندھ سے گاڑی کو نکالنے کا کام جاری تھا۔