سرینگر//موت کے تین روز بعد سرینگر کے ایک 75سالہ شہری کا کورونا ٹیسٹ جمعرات کو مثبت آگیا۔ مذکورہ شہری مہجور نگر علاقے کا رہنے والا تھا۔
اس طرح جموں کشمیر میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد90ہوگئی ہے۔
صدر اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ مذکورہ شہری کو22جون کے روز داخل کرایا گیا تھا اور اُسی دن اُس کا کورونا کیلئے نمونہ لیا گیا تھا جس کی رپورٹ اب مثبت آئی ہے۔مذکورہ شہری23جون کو چل بسا۔
یاد رہے کہ گذشتہ رات کے دوران پونچھ کا ایک شہری بھی کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔