بیجنگ/جنیوا/نئی دہلی// مہلک کورونا وائرس کی وبا کا قہر بڑھتا ہی جارہا ہے اور دنیا بھر میں اب تک 4.82 لاکھ سے زائد افراد کی موت ہوگئی ہے۔
اس انفیکشن سے 94.07 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک پوری دنیا میں 9،407،078 لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 482،162 افراد کی موت ہوچکی ہے۔