سرینگر//ضلع کشتواڑ میں جمعرات کو ایک دلدوز سڑک حادثے کے بعد اُس وقت چھ افراد لاپتہ ہوگئے جب اُن کو لیجارہی ایک گاڑی دریا میں جاگری۔
یہ حادثہ پاڈر روڑ پر بھوت نالہ کے قریب پیش آیا۔
حکام کے مطابق فوج اور پولیس کے اہلکارجائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں اور لاپتہ افراد کی تلاش شروع کی گئی ہے۔