سرینگر//دلی کے تہار جیل میں محبوس شاہد الاسلام کے گھروالوں نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو سے اپیل کی ہے کہ وہ شاہد کو سرینگر منتقل کریں۔
ایک بیان میں شاہد الاسلام کے گھروالوں نے کہا ہے کہ تہار جیل کے اندر کئی افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
وزیر داخلہ اورلیفٹیننٹ گورنر کے نام اپنی اپیل میں شاہد کے گھروالوں کا کہنا تھا کہ شاہد الاسلام ذیابطیس کے مریض ہیں اور جیل کے اندر اُس کی طبعیت خراب ہے۔
بیان کے مطابق تہار جیل کے اندر کورونا وائرس پھیلا ہے جس کی وجہ سے شاہد الاسلام کو بھی وائرس میں مبتلاءہونے کا خطرہ لاحق ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اُنہیں یہ اطلاع ملی ہے کہ تہار جیل میں پہلے ہی ایک قیدی کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا ہے۔