سرینگر//شمالی کشمیر کے سوپور علاقے کی ایک 70سالہ خاتون کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ سنیچر کو اُس کی موت کے بعد مثبت آگیا جس سے جموں کشمیر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد92تک بڑھ گئی۔
صدر اسپتال سرینگرکے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ مذکورہ خاتون کا انتقال گذشتہ رات دیر گیا ہوا۔اُسے 25جون کے روز داخل کرایا گیا تھا اور وہ نمونیا وغیرہ امراض میں مبتلاءتھی۔
اس طرح ابھی تک جموں کشمیر میں کورونا کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد92ہوگئی ہے جن میں81 اموات وادی کشمیر جبکہ11صوبہ جموں میں ہوئیں۔
وادی میں سب سے زیادہ22اموات سرینگر میں ہوئیں جس کے بعد بارہمولہ، کولگام، شوپیان وغیرہ کا نمبر آتا ہے۔