کسی کے منہ پہ تعریف کا اظہار
پیٹھ پیچھے نفرت کی یلغار
دوست یہ ٹھیک نہیں ہے
پھول سمجھ کر بچپن مہکایا
کانٹوں سے تجھے بچایا
والدین ہیں میٹھا شاہجار
شادی کے ساتھ ہی فرار
دوست یہ ٹھیک نہیں ہے
بڑے لوگوں کی کریں خوش آمد
دوست کو دکھائیں ہمدردی
بھائی مفلس و لاچار
رشتے ناطے سے انکار
دوست یہ ٹھیک نہیں ہے
سماج سدھار کا ہو جب کام
ہوجائے ایک دم گمنام
سیاست کے موسم میں
ہر دم ہر پل بے قرار
دوست یہ ٹھیک نہیں ہے
رہن سہن اور تعمیر
اچھی ہے یہ تدبیر
کپڑے لائیں سوسوبار
اورکتاب سے انکار
دوست یہ ٹھیک نہیں ہے
ڈاکٹر ریاض توحیدی
وڈی پورہ ہندوارہ کشمیر193221
موبائل نمبر؛9906834877