سوپور //شمالی کشمیر بانڈی پورہ میں کھیلے جانے والے پوتہ شاہی کرکٹ لیگ کا فائنل میچ اشٹینگو الیون اور ینگ سٹار کرکٹ کلب کے درمیان پوتہ شاہی سپورٹس فیلڈ بانڈی پورہ میں کھیلا گیا۔ میچ میں SSGCC نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 161 رن بنائے۔ جیت کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ینگ سٹار کرکٹ کلب 109 رنز پر آل آوٹ ہوئے ۔اشٹینگو الیون نے فائنل میچ 52 سے جیت لیا اور ٹورنا منٹ کے چمپئن بن گئے۔اس موقعہ پر یوتھ سپورٹس کونسل زینہ گیر سوپور کے چیئرمین اور معروف سماجی کارکن عرفان دلاور بٹ بطور مہمان خصوصی شامل تھے۔ فائنل میچ دیکھنے کیلئے شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جنہوںنے کورونا وائرس کو دیکھتے ہوئے سماجی فاصلہ کا خیال رکھا۔ میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔آخر پر عرفان دلاور بٹ نے آرگنائزر باڈی کے سربراہ مشتاق احمد پرہ کی اس بار پر تعریف کی کہ انہوں نے بانڈی پورہ میں دلچسپ کرکٹ ٹورنا منٹ کا انعقاد کیا۔