Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

جنگلی جانوروں کے حملے ،ذمہ دار کون؟

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 7, 2020 3:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
کورونا کی ہلاکت خیز وباء کے بیچ ہی گزشتہ کچھ دنوں سے وادی اور جموں کے پہاڑی و جنگلاتی علاقوں سے مسلسل ایسی خبریں موصول ہورہی ہیں کہ جنگلی جانور انسانی آبادی پر حملہ آور ہورہے ہیں۔کشمیر کے سرحدی علاقوں کرناہ و کیرن سے لیکر اوڑی تک جموں میں پونچھ سے لیکر چناب اور کٹھوعہ و سانبہ کے جنگلاتی علاقوں تک انسان اور وحوش کے درمیان تصادم آرائی اب معمول بن چکی ہے ۔سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر جموںوکشمیر کے جنگلات کو جنگلی جانور صدیوں سے اپنا مسکن بنائے ہوئے ہیں تو پھر کیا وجہ ہے کہ حالیہ برسوں کے دوران ہی یہ جنگلی جانور ان خونخواربن چکے ہیں کہ انہیں انسانوں کے لہو کا چسکا لگ چکا ہے جبکہ اس سے قبل اس طرح کی شکایت نہیں تھی۔ماہرین کے نزدیک انسانی آبادی میں جنگلی جانوروں کی یلغار کی سب سے بڑی وجہ جنگلی جانوروں کے مسکن میں انسانوں کی بیجا مداخلت اور ان گھر کو برباد کرنا ہے۔ کیا یہ حقیقت نہیں کہ ہم نے دہائیوں سے جنگلات صاف کرنے میں مصروف ہیں۔ انسانی بستیوں کے پھیلائو کے عالمی رجحان کی پیروی کرنے میں ہم نے آگے پیچھے اور دائیں بائیں دیکھنے کی بجائے ایسی اراضیاں ہتھیانے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی اوراس کے لئے جنگلات کو بے دریخ کاٹا گیا۔المیہ تو یہ ہے کہ کورونا کے قہر میں جب انتظامیہ لوگوںکے بچائو میں لگی ہوئی ہے تو جموںوکشمیر کے یمین و یسار سے جنگل سمگلنگ کی افسوسناک خبریں متواتر موصول ہورہی ہیں۔جنگلات کے کٹائو سے ماحولیات کو نقصان پہنچنا فطری امرہے لیکن جنگلی حیاتیات کیلئے یہ فوری طور پر دو چیلنج لیکر آیا ۔ایک یہ جنگلی جانور سرچھپانے کی جگہ سے محروم ہوگئے اور دوم یہ کہ جنگلات سے حاصل ہونے والی غذائیات کی شدید قلت پیداہوگئی ۔دونوں صورتیں انتہائی خطرناک ہیں اور یہ کسی بھی جاندار کو کسی بھی حد تک لیجاسکتے ہیں۔اگر ایک انسان کو گھر سے بے دخل کرکے غذا سے محروم کیا جائے تو وہ کس حد تک خونخوار بن سکتا ہے ،وضاحت طلب نہیں ہے اور اگر یہ کہانی کسی وحشی جانور کے ساتھ دہرائی جائے تو اس کا آدم خور بننا کوئی حیران کن بات نہیں ہے ۔اتنا ہی نہیں لوگوں نے جنگلات صاف کرکے ان پر آبادی قائم کی جس کے نتیجہ میں جنگلی حیاتیات اور انسانوں کے درمیان فاصلہ بہت کم ہوگیا اور تصاوم کے واقعات زیادہ پیش آئے ۔جنگلی جانوروں کے حملوں کی دوسری بڑی وجہ جنگلات میں انسانی مداخلت ہے ۔گزشتہ تین دہائیوں کے دوران تصادم آرائیوں کی صورتحال کے نتیجہ میں جنگلاتی علاقوں میں کافی بڑی تعداد میں فورسز تعینات کئے گئے جبکہ لائن آف کنٹرول کو چھائونیوںمیں تبدیل کیا گیا۔جنگلات میں انسانی نقل و حمل اور کنٹرول لائن پر تاربندی سے جنگلی جانوروں کا مسکن بری طرح اثر انداز ہوگیاجس کے نتیجہ میں انہوں نے جنگلوں سے میدانی علاقوں اور بستیوں کی طرف رخ کرنا شروع کیا۔نیشنل وائلڈ لائف کے 20نکاتی ایکشن پلان سے نہ صرف جنگلی جانوروں کے حملوں کے واقعات میں کمی لائی جا سکتی تھی بلکہ اگر حکومت اسے نافذ کرنے میں کامیاب ہو جاتی تو اس سے جنگلی جانوروں کی زندگی بھی بدل جا تی مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکومت کا یہ پروجیکٹ بھی ناکامی کا شکار ہوا۔20نکاتی نیشنل وائلڈ لائف ایکشن پلان کو2016تک پورا کرنے کا منصوبہ تھاتاہم یہ منصوبہ ابتدائی ایام میں دم توڑ بیٹھا۔ محکمہ وائلڈ لائف کے ممنوعہ ومحفوظ 16000 مربع کلو میٹر کے علاقہ میں ہزاروں انواع و اقسام کے4440 نباتات ، 571جانور، 73میمل(پستان دار جانور)، 358 پرندے‘ 68اقسام کے زمین پر رینگنے والے جانور‘ 14 انفیوین ، 158بٹر فلائی اور225اقسام کے حشرات الارض پائے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ محکمہ کے پاس 5 نیشنل پارک،14عالمی پناہ گاہیں اور 35 آبی پناہ گاہیں ہیں۔ان سب کے انتظام و انصرام کے لئے محکمہ کے پاس اب تک کوئی جامع اور منظم پالیسی نہیں تھی جس کے بعد محکمہ نے اپنے قیام کے 30سال پورے ہونے پر محکمہ کی تفصیلی کار کردگی کا جائزہ لینے کے بعداحتسابی کارروائی کے طور خصوصی 20نکاتی ایکشن پلان وضع کیا تھا جس کے نفاز کی صورت میں محکمہ 30سال کی ناقص کارکردگی کا ازالہ کر سکتا تھا۔مذکورہ ایکشن پلان میں جانوروں کے تحفظ، ماحولیاتی تحفظ،محکمہ وائلڈ لائف کی اراضی اور سیٹو کے تحفظ کے علاوہ پانی کی ذخیرہ اندوزی کو کلیدی اہمیت حاصل تھی۔پلان کے مطابق محکمہ کے علاقے کو وسعت دینا،ممنوعہ علاقہ کے لئے موثر مینجمنٹ،جن جانوروں اور پرندوں کا تیزی سے نابود ہونے کا خطرہ ہے، ان کے تحفظ کو یقینی بنانانیز ممنوعہ علاقے سے باہر نکل کرآبادی والے علاقوں میں آنے والے جانوروں کا تحفظ ان اہم معاملات میں شامل ہیں جن پر2009کے آخر تک کام شروع تھاتاہم یہ بھی صرف کاغذی گھوڑے ہی ثابت ہوئے اور زمینی سطح پر صورتحال ابھی بھی جوں کی توں ہے اور جنگلی جانور بھی انسانی آبادی میں آزاد گھوم رہے ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ان حملوں کے نتیجہ میں جنگلی جانوروں کی ایک اچھی خاصی تعداد بھی لوگوں کے ہتھے چڑھ گئی اور آج بھی چڑھ رہی ہے لیکن اگر ایسا بھی نہ ہوا ہوتا تو انسانی نقصان بہت زیادہ ہوتا۔موجودہ صورتحال میں محکمہ وائلڈ لائف اور محکمہ جنگلات پر یہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ جنگلی حیاتیات کی بقا ء کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کریں کیونکہ ایسا کرنے سے جہاں حملوںکی شرح کم ہوگی وہیں جنگلات کا حسن دوبالا ہوگا جو مجموعی طور پرجموںوکشمیرکی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اسرائیل کی صدارتی محل کے قریب بمباری شامی وزارت دفاع اور داخلہ کے 15 اہلکار جاںبحق
بین الاقوامی
ایران کی 3ایٹمی تنصیبات میں سے صرف ایک کو شدید نقصان پہنچا
بین الاقوامی
بنگلہ دیش میں پرتشدد جھڑپیں فائرنگ، 4 افراد ہلاک، کرفیو نافذ
بین الاقوامی
چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس ۔31 اگست کو عالمی رہنماؤں کا مجمع لگے گا
بین الاقوامی

Related

اداریہ

! چلڈرن ہسپتال بمنہ خودعلاج کا محتاج

July 16, 2025
اداریہ

! ٹریفک حادثا ت کا نہ تھمنے والا سلسلہ

July 15, 2025
اداریہ

! خستہ حال سڑکیں اورحکومتی دعوے

July 14, 2025
اداریہ

! پانی کی قلت اور ناصاف پانی کا استعمال

July 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?