سرینگر//وادی کشمیر میں جمعرات کو ایک کے بعد ایک چار خواتین کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئیں جس سے اس مہلک وائرس کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد153تک پہنچ گئی۔
پہلی دو ہلاکتیں دو خواتین میں سے ایک شمالی کشمیر کے بارہمولہ جبکہ دوسری نٹی پوری سرینگر کی رہنے والی تھی۔
بعد ازاں مزید دو خواتین بھی انتقال کرگئیں اور اس طرح آج کورونا سے مرنے والوں میں چاروں کی چار خواتین شامل تھیں۔
حکام کے مطابق جنوبی ضلع کی ایک 65سالہ خاتون سکمز صورہ میں چل بسی۔خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق مذکورہ خاتون کی موت کی تصدیق سکمز کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر شفا دیوا نے کی۔انہوں کہا کہ مذکورہ خاتون ہائی بلڈ پریشر اور نمونیا میں مبتلاءتھی۔
اس کے بعدپلوامہ کی ایک 70سالہ خاتون سی ڈی اسپتال میں چل بسی۔وہ بھی کئی امراض میں مبتلاءتھی اور وہ6جولائی سے زیر علاج تھی۔