سرینگر//ہفتے کو مزید چار کورونا ہلاکتوں کی وجہ سے جموں کشمیر میں آج کورونا سے مرنے والوں کی تعداد9ہوگئی جبکہ مجموعی اموات کی تعداد169تک بڑھ گئی۔
تازہ ہلاکتوں میں ایک45سالہ شہری ساکن کنی پورہ اور65سالہ شہری ساکن حبہ کدل سرینگر شامل ہےں۔باقی ماندہ دو جاں بحق ہونے والوں میں شالیمار اور گاندربل کی دو خواتین شامل ہیں۔
حکام نے ان تازہ ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
اس سے قبل اس سے قبل آج دن کے دوران پانچ شہری کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔
ان میں سے ایک کا تعلق پٹن، دوسرے کا تعلق اننت ناگ، تیسرے کا تعلق حیدر پورہ سرینگر ،چوتھے کا تعلق ترہگام کپوارہ جبکہ پانچویں کا تعلق جموں سے تھا۔
کورونا سے متاثرہ افراد اور اس سے ہونے والی ہلاکتوں میں اضافے کو لیکر عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔