Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

اخلاقی انحطاط…سماج کا پوسٹ مارٹم ناگزیر

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 16, 2020 3:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
کورونا کی عالمگیر وباء کے باوجود بھی جس طرح گزشتہ کچھ دنوںکے دوران جموںوکشمیر کے دونوں صوبوں سے اخلاقیت سوز واقعات پیش آئے ،اُس کے بعدیہ حقیقت ایک بار پھر ہم پر عیاں و بیاں ہوگئی ہے کہ اخلاقی انحطاط کاطوفان کی تیزی کے ساتھ ہمارے سماج کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔بے راہ روی ،بد اخلاقی ،بے ایمانی ،رشوت خوری اور کنبہ پروری نے لوگوں سے غلط اور صحیح میں تمیز کرنے کی صلاحیت ہی چھین لی ہے۔ اس پرطرہ یہ کہ اجتماعی حس نام کی چیز ہی جیسے عنقا ہوگئی ہے اور لوگوں کی اکثر یت اس تشویشناک صورتحال سے بالکل بے پرواہ ہے۔ایک وقت تھا جب یہی قوم اپنی شائستگی ،اخلاق اور ایمانداری کی وجہ سے پوری دنیا میں اپنی مثال آپ تھی، تو پھر آخر ایسا کیا ہوا کہ ہمارے سماج کا تانا بانا اس حد تک بکھر گیا کہ اب ہماری انفرادی شناخت کو بھی خطرہ لاحق ہوا ہے ۔ اگر چہ اس سب کیلئے کئی ایک عوامل کارفرما ہیں تاہم عمومی طور پر نوجوان نسل کی بے حسی اور انتظامی غفلت شعاری کو اس کی بنیادی وجہ قرار دیا جارہا ہے لیکن کیا واقعی ہماری نوجوان نسل اکیلی اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہوگئی ہے ؟۔ مسئلہ کا اگر باریک بینی سے جائزہ لیا جائے تو یہ دعویٰ حقیقت سے بعید نظر آرہا ہے ۔اس میں کوئی شک نہیں کہ نوجوان نسل جس راستے پر گامزن ہے اس کی منزل اخلاقی اعتبار سے تباہی کے سوا کچھ اور نہیں لیکن کیا یہ سچ نہیں ہے کہ نوجوان نسل کی اس حالت کیلئے ہمارا پورا سماج ذمہ دار ہے ۔سماج کی بنیاد افراد پرہے اور افراد کی پرورش سب سے پہلے گھر میں ہوتی ہے اور گھر کسی فرد کی پہلی دانشگاہ ہے ۔سماج کے بکھرائو کیلئے ہمیں پہلے اپنا اور اپنے گھر کا محاسبہ کرنا ہے ۔اگر گھر کا ماحول صحیح ہو توبچے کی صحیح انداز میں پرداخت ہونا قدرتی امر ہے ۔اس زاویہ سے یہ حقیقت عیاں ہوجاتی ہے کہ ہمارے گھروں کے اندر وہ ماحول نہیں رہا ہے جہاں بچے کو واقعی مثالی انسان بننے کا درس دیا جاتا حالانکہ ماضی قریب میں یہی گھرانے اخلاقی قدروں سے انسانی وسائل کی تشکیل کرتے تھے اور نتیجہ کے طور پر ہر لحاظ سے مہذب اورجرائم سے پاک سماج قائم تھا جبکہ ان دنوں تعلیم و تعلّم اورعلم وآگہی کو اتنا فروغ نہیں ملا تھا جتنا آج کل دیکھنے کومل رہاہے لیکن اس کے باوجود اخلاقی عروج کا یہ عالم تھا کہ بھیانک قسم کے جرائم ، جو آئے دن دیکھنے کو ملتے ہیں، سے کشمیری عوام قریب قریب نا آشنا تھے ۔اب علم و آگہی بھی ہے اورتعلیم بھی عام ہے لیکن سماج کا حال بے حال ۔نہ ماضی کی وہ آن رہی نہ شان بلکہ اب ہماری کرتوت ایسی کہ شرم سے سر جھک جاتا ہے ۔گرد وپیش کی حالت کو دیکھیں تو زبان گنگ ہوجاتی ہے ، قلب و نگاہ مضطرب ہوجاتی ہے مگر کیا یہی بے حسی اور خاموشی اس کا علاج ہے ،ہرگز نہیں ۔ موجودہ نازک ترین مرحلہ پر ہماری خاموشی کا مطلب ہوگا کہ ہم اپنی آنے والی نسل کو ورثے میں ایک ایسا سماج دیتے جارہے ہیں جس کو کسی بھی طرح منظم اور مہذب قرار نہیں دیا جاسکتا ۔یہ ستم ظریفی نہیں تو اور کیا ہے کہ اس وقت بھی سماج کے تئیں ہمیں اپنی ذمہ داریوںکا احساس نہیں ہورہا ہے ۔
وقت کا تقاضا یہ تھا کہ ہم غفلت کی نیند سے بیدار ہوکر اپنے دل و دماغ پر حائل مادیت کے پردوں کو ہٹا کر سماج کو بکھرنے اور اپنے کل کو اس دلدل سے نکالنے کی سبیل پیدا کرنے کیلئے عملی طورمیدان میں کود پڑتے لیکن ہمارا ضمیر اس حد تک خفتہ ہوچکا ہے کہ سماج کی عفت مآب بیٹیوں کی چیخ و پکار ہمارے بہرے کانوں تک پہنچتی ہی نہیں۔سیول سوسائٹی اور دیگر رفاعی ادارے لب کشائی کیلئے تیار نہیں ۔اس حوالہ سے چنددینی جماعتوں کی پہل قدمی قابل قدر ہے جنہوں نے اس پس منظر میں کسی حد تک لب کشائی کی،لیکن محض سمینار اور بحث ومباحثے اس تشویشناک مسئلہ کاحل نہیں ۔حالات کا تقاضا ہے کہ دوسروں کو موردالزام ٹھہرانے اور حکومت پر تکیہ کرنے کی بجائے ہم خود بیدار ہوجائیں اور اپنی شناخت کے تحفظ کیلئے کم از کم اس مسئلہ پر مادی دنیا کی تگ ودو سے چند لمحے نکال کرغور وفکرکریں کہ سماج کی موجودہ شرمناک حالت کیلئے کون سے عوامل ذمہ دار ہیں اور طوفان بدتمیزی کے بھنور میں پھنسی کشتی کو کیسے کنارے لگایا جاسکتا ہے ۔اس ضمن میں سیاسی اور نظریاتی اختلافات سے اوپر اٹھ کر ایک متحرک اور مؤثر آگاہی اور انتباہی مہم چلانے کی ضرورت ہے جس میں سماج کے ہر طبقے کی شمولیت لازمی ہے کیونکہ مسئلہ پورے سماج کودرپیش ہے ۔اس کے علاوہ اصلاحی عمل گھروں سے شروع کرکے مدرسوں اور دیگر تعلیمی اداروں اور معلّمین کا پوسٹ مارٹم بھی ناگزیر بن چکا ہے ۔اگر گھر اور مدارس بہتر ہوں تواعلیٰ اخلاقی قدروں کے حامل سماج کی تشکیل یقینی ہے ۔
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں وکشمیر میں دوہرا نظامِ ِحکومت ملک کیلئے سود مند نہیں:ڈاکٹر کمال
تازہ ترین
لداخ کو ریاست کا درجہ دینے اور آئین کے چھٹے شیڈول کے تحت شامل کرنے کے مطالبہ تمام اسٹیک ہولڈرس کے ساتھ وسیع پیمانے پر مشاورت شروع کریں گے :کویندر گپتا
برصغیر
وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں میں ملک محفوظ ،سال 2047تک وکست بھارت کا خواب پورا ہوگا: امیت شاہ
برصغیر
ریاستی درجے کی بحالی کا مناسب وقت آگیا ہے: تنویر صادق
تازہ ترین

Related

اداریہ

! چلڈرن ہسپتال بمنہ خودعلاج کا محتاج

July 16, 2025
اداریہ

! ٹریفک حادثا ت کا نہ تھمنے والا سلسلہ

July 15, 2025
اداریہ

! خستہ حال سڑکیں اورحکومتی دعوے

July 14, 2025
اداریہ

! پانی کی قلت اور ناصاف پانی کا استعمال

July 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?