Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

پریشانی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 19, 2020 3:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
ایک بڑے اجتماع میں لوگ بے صبری سے مولانا صاحب کا انتظارکررہے تھے لوگ ادب سے بیٹھے تھے اور بڑے شائستہ انداز میںایک دوسرے سے بات چیت کررہے تھے۔بچے جوان بزرگ ہر عمر کے لوگ تشریف رکھے ہوئے تھے۔ ایک بزرگ اپنے قریب بیٹھے بزرگ سے بول پڑے۔
’’میاں آپ نے مولانا صاحب کے کبھی دیدار کیے ہیں۔‘‘
دوسرے بزرگ بولے۔’’آج تک روبرو تو کبھی دیدا رنہیں ہوئے ہیںلیکن سنا ہے بڑے ذہین اور پہنچے ہوئے مولانا ہیں۔ ہر بیان میں بڑے بڑے مسائل بیان کرتے ہیں ۔‘‘
’’میاں آپ نے ٹھیک سنا ہے یہ عصر حاضرکے ایک بڑے مولانا مانے جاتے ہیں۔ عمر کے لحاظ سے چھوٹے ہیںمگر فہم وفراست‘ دانائی اور عمل صالح میں یکتا ہیں۔بچے ان کی قسمیں کھاتے ہیں۔اللہ ہر ماں باپ کو ایسی اولاد عطا کرے۔‘‘
’’آمین۔ایسے ہی صالح بندوں کے سبب دنیا قائم ہے۔ منتظمین کہہ رہے تھے مولانا فلاں ابن فلاں کے بیٹے ہیں،جو ایک جیّد عالم تھے۔مولانا صاحب آج حقوق والدین کی مناسبت سے وعظ فرمائیں گے۔‘‘
اتنے میں مولاناصاحب تشریف لے آئے۔ ان کی خاطر تواضع کی گئی۔کچھ مشروبات پلارہے تھے توکچھ پستہ، بادام، کشمش پلیٹوں میں پیش کر رہے تھے۔ کھا پی کر مولانا صاحب مائیک پر آگئےتو بزرگوں کی آنکھیں چندھیاگئیں۔ دونوں یک زبان ہوکر بولے۔
’’واہ کیا نورانی چہرہ ہے خوب صورت داڑھی‘دراز قد۔ماشاء اللہ۔‘‘
مولاناصاحب شروع ہوئے تو سب خاموشی سے سنتے رہے۔ مولانا نے قرآن مجید کی ایک آیت کریمہ بیان کر کے کہا۔
’’اولاد پر فرض ہے کہ وہ اپنے والدین کا اُسی طرح خیال رکھیں جس طرح وہ نوزائیدگی میں بچوں کا خیال رکھتے ہیں۔‘‘
گھنٹہ بھر حقوق والدین پروعظ کے بعد مولانا صاحب نے اختتام کیا۔لوگ نم دیدہ ایک ایک کرکے چلے گئے۔اب سائبان خالی ہوچکا تھا۔دونوں بزرگ بھی اُٹھے اور شرف ملاقات  کے  لئے لڑ کھڑاتے ہوئے اسٹیج کی طرف آنے لگے۔ دونوںنے مولانا صاحب کے لئے ہدیہ بھی نکال کے رکھ دیا۔جوں ہی مولانا صاحب کو بزگوں پر نظر پڑی تو وہ ان کی طرف لپکے ۔ بزگوں نے ایک ایک کرکے بڑے جوش کے ساتھ گلے لگا لیا۔پھر ایک بولے۔
’’مولانا صاحب آپ کے دیدار سے ہم فیضیاب ہوگئے۔ شکر اللہ کا ۔آپ کیسے ہیں۔‘‘
’’اللہ کا فضل ہے خیرو عافیت سے ہوں۔‘‘
’’گھر میں خیریت ہیں۔‘‘یہ سن کر مولانا کچھ دیر کے لئے خاموش ہوگئے۔پھر بولے
’’ارے میاں کہاں خیریت ہے گھر میں ایک بڑی پریشانی ہے۔‘‘
یہ سن کر بزرگ دعاء دینے لگے۔’’مولانا صاحب اللہ آپ کی پریشانی دور کرے۔‘‘
مولانا نے بڑے بولوں میں آمین کہہ دیاتو اس پر ایک بزرگ نے اصرار کرتے ہوئے پوچھا۔
’’بیٹے کیا پریشانی ہے ۔‘‘دونوں بزرگ ہدیہ پیش کرنے کے لئے ہاتھ بڑھاہی رہے تھے کہ مولانا صاحب بولے
’’گھر میں بزرگ ماں باپ ہیں۔‘‘
’’استغفراللہ‘‘دونوں ہاتھ واپس جیب کی طرف کھینچ کر چلے گئے۔
���
دلنہ بارہمولہ،موبائل نمبر:-9906484847
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہندوستان میںکاروباری اختراع کاروباری رہنماؤں اور کل کے مفکرین کے کندھوں پر :منوج سنہا | جموں و کشمیر تعلیم اور اختراع کا بڑا مرکز بن کر ابھرا لیفٹیننٹ گورنر کا آئی آئی ایم جموں میں اورینٹیشن پروگرام کے اختتامی اجلاس سے خطاب
جموں
ڈی کے جی سڑک پر لینڈ سلائیڈنگ، گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر
پیر پنچال
کویندر گپتا نے بطور لیفٹیننٹ گورنر لداخ حلف اٹھایا کہا لداخ کی مساوی ترقی یقینی بنانے کیلئے مل کرکام کرینگے
جموں
خطہ چناب میں سرگرم ملی ٹینٹ گروہوں اور اُن کے معاون نیٹ ورک کامکمل خاتمہ ضروری ملی ٹینٹ گروپوں کا مکمل صفایا کیا جائیگا | پولیس سربراہ کا ڈوڈہ، کشتواڑ و رام بن میں سیکورٹی صورتحال اور انسداد ملی ٹینسی آپریشنز کا جائزہ
خطہ چناب

Related

ادب نامافسانے

افسانچے

July 12, 2025
ادب نامافسانے

ماسٹر جی کہانی

July 12, 2025
ادب نامافسانے

ضد کا سفر کہانی

July 12, 2025

وہ میں ہی ہوں…! افسانہ

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?