بارہمولہ// شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے ٹنگمرگ کے ایک مضافاتی دیہات میں ریچھ نے حملہ کرکے ایک خاتون سمیت دو افراد کو زخمی کردیا۔
اطلاعات کے مطابق کلواراہاری وتھنو نامی گاو¿ں میں سوموار کو اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک ریچھ نے حملہ کرکے دو شہریوں کو شدید زخمی کردیا۔
دونوں زخمی افراد کو علاج و معالجہ کیلئے سب ضلع اسپتال ٹنگمرگ پہنچایا گیا۔
زخمی ہونے والوں کی شناخت شمیمہ بانو اور محمد اکبر مگری کے طورہوئی ہے۔