سرینگر// وادی میں پیر کو مزید 2شہری کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔اس طرح ابھی تک آج دن کے دوران وائرس سے پانچ شہریوں کا انتقال ہوگیا۔جموں کشمیر میں کورونا ہلاکتوں کی تعدادبڑھ کر251ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق تازہ ہلاکتوں میں سرینگر کے ٹینکی پورہ کا ایک60سالہ اور سرینگر کے ہی زونی مر علاقے کا ایک70سالہ شہری شامل ہیں۔
اس سے قبل آج صبح رفیع آباد، پانپور اور پلوامہ کے تین شہری کورونا کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے۔
وادی میں ب تک ہونے والی ہلاکتوں میں سب سے زیادہ یعنی64ہلاکتیں سرینگر ضلع میں ہوئی ہیں۔