سرینگر//نیشنل کونسل برائے ایجوکیشنل ریسیرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) نے بارہویں جماعت کی پولٹیکل سائنس کتاب کے ایک باب میں جموں کشمیر کے اندر علیحدگی پسندی کا پیرا گراف حذف کرکے اس کے بجائے جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے خاتمے کا تذکرہ شامل کیا ہے۔
جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن گذشتہ برس ماہ اگست کے دوران ختم کرکے اس کی تقسیم عمل میں لائی گئی تھی۔
این سی ای آر ٹی نے پولٹیکل سائنس کی کتاب کے ایک مخصوص باب میں تبدیلیاں عمل میں لائی ہیں۔
اس بات میں جموں کشمیر کے اندرعلیحدگی پسندی سے متعلق جو حصہ تھا اُس کو حذف کرکے اس کے بجائے دفعہ370کا تذکرہ شامل کیا گیا ہے۔