سرینگر// وسطی ضلع بڈگام کے پالر میں گذشتہ رات ایک ٹپر الٹنے سے جوان سال ڈرائیور کی موت واقع ہوئی ہے۔
مہلوک ڈرائیور کی شناخت سید تصدق حسین شاہ ولد سید حسن شاہ ساکن پالر بڈگام کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ واقع منگل کی شب قریب ایک بجے پیش آیا۔