سرینگر//سرینگر ضلع انتظامیہ نے بدھ کو کہا کہ کسی بھی مائیگرنٹ کامگار یا مزدورکو تب تک شہر سرینگرمیں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا جب تک اس کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی نہیں آئے ہے۔
انتظامیہ نے غیر مقامی مزدواروں کے شہر میں داخل ہونے کی دیکھ ریکھ کیلئے نوڈل آفیسر کی تعیناتی بھی عمل میں لائی اور ہدایات بھی جاری کی ہیں۔
انتظامیہ کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق شہرمیں داخل ہونے والے غیر مقامی مزدوروں اور کامگاروں کے ٹیسٹ کرانے کیلئے ایک سکیم نافذ کی گئی ہے۔سرینگر میں غیر مقامی لوگوں کے داخل ہونے کے سلسلے میں محکمہ لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ نوڈل محکمہ کا رول ادا کرے گا اور اس ضمن میں سبھی انتظامات کی دیکھ ریکھ کرے گا۔ضلع کمشنر بذات خود ان انتظامات کی نگرانی کریں گے۔