سرینگر//جنگجوﺅں اور سیکورٹی فورسز کے مابین ہفتے کی صبح شہر سرینگر کے مضافاتی علاقہ رنبیر گڑھ میں جو معرکہ آرائی شروع ہوگئی اُس میں ابھی تک ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا، جبکہ فورسز کاآپریشن جاری ہے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس نے آئی جی کشمیر وجے کمار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ جو جنگجو جاں بحق ہوگیا اُس کی شناخت ابھی نہیں ہوئی ہے۔
اس سے قبل پولیس اور فوج نے ایک مشترکہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے رنبیر گڑھ کا محاصرہ کیا اور تلاشی آپریشن کا آغاز کیا۔یہ آپریشن علاقے میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد شروع کیا گیا ۔
پولیس نے کہا کہ رنبیر گڑھ کے پنزی نارا علاقے میں فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین معرکہ چل رہا ہے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق معرکہ آرائی کے آغاز میں ہی ایک فوجی اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جس کو فوج کے92بیس اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔