سرینگر//وادی کشمیر میں ہفتے کو مزید چار افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔اس طرح جموں کشمیر میں کورونا ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر302تک پہنچ گئی ہے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق آج جو چار اموات ہوئیں اُن میں پیر باغ سرینگر کا 70سالہ شہری ،راولپورہ سرینگر کا75سالہ شہری،کنٹھ باغ بارہمولہ کی48سالہ خاتون اورصفا کدل سرینگر کی ایک70سالہ خاتون شامل ہیں۔
کورونا وائرس کی وجہ سے ابھی تک وادی کشمیر میں280جبکہ جموں صوبے میں22ہلاکتیں ہوئی ہیں۔