سرینگر//پولیس نے ہفتے کو بتایا کہ ایک آپریشن کے دوران جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں جنگجوﺅں کی ایک کمین گاہ کا پتہ لگاکر اس کو تباہ کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق فوج اورسی آر پی ایف کے ساتھ ملکر چھن بھڑی مچامہ کے جنگلی علاقے میں مصدقہ اطلاع کے بعد تلاشی آپریشن عمل میں لایا گیا جس کے دوران جنگجوﺅں کی ایک کمین گاہ کا پتہ لگاکر اس کو تباہ کیا گیا۔پولیس نے کہا کہ کمین گاہ سے قابل اعتراض چیزیں بر آمد ہوئی ہیں جنہیں تحویل میں لیا گیا ہے۔
اس ضمن میں ایف آئی آر نمبر64کے تحت پولیس سٹیشن ترال میں کیس درج کیا گیا ہے۔