سرینگر//وسطی ضلع بڈگام میں منگل کو ایک جواں سال سکوٹی سوار ایک سڑک حادثے میں جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق بائز ہائیر سیکنڈری سکول بڈگام کے نزدیک ایک سکوٹی کو حادثہ پیش آیا جس میں اس پر سوار ایک کی جان چلی گئی جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو صدر اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔
جاں بحق نوجوان کی شناخت ارباز رحمان ولد عبد الرحمان ساکن آرتھ بڈگام کے طور ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں21سالہ ندیم مقبول ولد محمد مقبول اور23سالہ اشفاق مجید ولد عبد المجید ساکنان آرتھ شامل ہیں۔