سرینگر//پولیس نے بدھ کو دعویٰ کیا کہ انہوں نے شمالی ضلع بانڈی پورہ میں جنگجوﺅں کے تین ساتھیوں کو گرفتارکیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار شدگان میں ابرار گلزار ساکن باغ بانڈی پورہ،محمد وقار ساکن چھٹی بانڈی اور منیر احمد شیخ ساکن قوئل مقام بانڈی پورہ شامل ہیں۔
پولیس نے کہا کہ تینوں کیخلاف بانڈی پورہ پولیس سٹیشن میںایف آئی آر نمبر74 متعلقہ قانونی دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ تینوں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے اور وہ ضلع میں سرگرم جنگجوﺅں کی حمایت کرتے تھے۔
پولیس کے مطابق تینوں کی تحویل سے قابل اعتراض چیزیں بر آمد کی گئی ہیں۔
ایس ایس پی بانڈی پورہ راہل ملک نے کہا کہ تینوں کی گرفتاری بانڈی پورہ میں مختلف تلاشی آپریشنوں کے دوران عمل میں لائی گئی۔