اوڑی/ شمالی کشمیر کے اوڑی میں پیر کو لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کی پاداش میں 27 گاڑیاں ضبط کی گئیں اور 3 دکانوں کو سیل کردیا گیا۔
ایس ڈی ایم اوڑی ریاض احمد ملک نے بتایا کہ ا±نہوں نے یہ گاڑیاں بانڈی، مہورہ،چندنواڑی اور نور کھا ہ سے ایک ناکہ کے دوران ضبط کیں اور تین دکاتوں کو اوڑی چندنواڑی اور نورکھا بازار وں میں سیل کیا۔
ایس ڈی ایم نے مزید بتایا کہ انہوں نے ناکہ کے دوران بارہمولہ سے اوڑی کی طرف جانے والی درجنوں گاڑیوں کو واپس کیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈیوٹی مجسٹریٹوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ لاک ڈاون کو سختی سے نافذ کریں۔