سرینگر// شمالی کشمیر کے سوپور میں بدھ کے روز جنگجوﺅں نے فوج کی ایک گشتی پارٹی پر گولیاں چلائیں۔یہ واقعہ ہائیگام علاقے میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوگیا۔
حکام نے تاہم فوجی اہلکار کے زخمی ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے
اطلاعات کے مطابق مذکورہ گشتی پارٹی کا تعلق فوج کی 52آر آر سے تھا۔
اطلاعات کے مطابق فورسز نے واقعہ کے بعد علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔