سرینگر//ضلع کپوارہ کے کرناہ علاقے میں ایک ہفتہ قبل کراس ایل او سی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی شہری جمعرات کو زخموں کی تاب نہ لاکر سرینگر کے ایک اسپتال میںدم توڑ بیٹھا۔
حکام کے مطابق 60سالہ شہری کرناہ سیکٹرکے باغبالہ کچاڈیاں میں ہند۔پاک افواج کے درمیان ہوئی گولہ باری میں گذشتہ جمعہ کو زخمی ہوا تھا۔
حکام نے مذکورہ شہری کی شناخت محمد یعقوب ولد برکت اللہ میر کے طور کرتے ہوئے کہا کہ اُس کے علاوہ مذکورہ کراس ایل او سی فائرنگ کے واقعہ میں مزید دو شہری بھی زخمی ہوئے تھے۔ جن میں سے ایک اسپتال لیجاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا تھا۔
مذکورہ شہری سکمز صورہ میں زیر علاج تھا جہاں اُس نے آج صبح آخری سانس لی۔