سرینگر//مشتبہ جنگجوﺅں نے جمعہ کی صبح سرینگر کے نوگام علاقے میں پولیس پارٹی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
یہ واقعہ نوگام بائی پاس کے نزدیک پیش آیا جس میں پولیس ذرائع کے مطابق دو اہلکار ہلاک اور تیسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جنگجوﺅں نے نوگام بائی پاس کے قریب پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں دو اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے جبکہ تیسرے کا علاج جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق فورسز نے واقعہ کے فوراً بعد علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔