سرینگر//جموں کشمیر میں جمعہ کے روز کورونا وائرس کے نئے540کیس سامنے آئے۔ ان میں 60مسافر بھی شامل ہیں۔
آج وادی کشمیر میں 421جبکہ جموں صوبے میں119کورونا کیس ظاہر ہوئے۔
مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد27489 تک پہنچ گئی ہے۔
اعداد و شمارکے مطابق آج ایک بار پھر سرینگر میں سب سے زیادہ یعنی108کورونا کیس سامنے آئے۔ضلع بارہمولہ میں 47،پلوامہ میں31،کولگام میں11،شوپیان میں8،اننت ناگ میں29،بڈگام میں35،کپوارہ میں65،بانڈی پورہ میں50،گاندربل میں29،جموں میں41،رام بن میں3 ،کٹھوعہ میں4،اُدھمپور میں5،سانبہ میں4،ڈوڈہ میں3،پونچھ میں4 اورریاسی میں 8 کورونا کے کیس سامنے آئے۔