سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان میں بدھ کو جنگجوﺅں اور سیکورٹی فورسز کے مابین جو مسلح تصادم شروع ہوا اُس میں ایک جنگجو کے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
یہ تصادم مولو چھتراگام گاﺅں میں اُس وقت شروع ہوگیا جب فوج، سی آر پی ایف اور پولیس نے وہاں تلاشی آپریشن شروع کیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق فورسز نے مولو میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد علاقے کا محاصرہ کیا اورتلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران جنگجوﺅں اور فورسز کا آمنا سامنا ہوا اور طرفین میں گولیوں کا تبادلہ ہوا۔
نیوز ایجنسی کے مطابق تصادم آرائی کے دوران ایک جنگجو جاں بحق ہوا ہے جس کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی ہے۔
آخری اطلاعات ملنے تک فورسز کا جنگجو مخالف آپریشن جاری تھا