Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

ٹیکنالوجی کی دنیا میں خواتین کیلئے مواقع

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 20, 2020 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
 عام طور پر دیکھا جائے تو ٹیکنالوجی کے شعبے میں خواتین کی تعداد کم دیکھنے میں آتی ہے۔ اگرچہ تنخواہوں کے معاملے میں صنفی امتیاز کا مسئلہ تقریباًہر شعبے میں ہے لیکن ٹیکنالوجی کا شعبہ اس حوالے سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ تاریخی اور ثقافتی لحاظ سے دیکھا جائے تو مرد ہی ٹیکنالوجی کی اعلیٰ ملازمتوں پر فائز نظر آتے ہیں۔ اسکولوں اور کالجوں میں بھی ٹیکنالوجی کے مضامین میں لڑکیوں کی تعداد بے حد کم دیکھنے میں آتی ہے۔ ایکسینچر اینڈ گرلز ( Girls and  Accenture ) کی شائع شدہ ایک رپورٹ کے مطابق، امریکا میں2025ء تک کمپیوٹنگ کے شعبے میں خواتین کی تعداد22فیصد یا اس سے کم ہوتی دیکھی جاسکتی ہے اور اگر یہی صورتحال کئی عرصے تک قائم رہی تو امکان ظاہر کیا جاسکتا ہے کہ خواتین کا ٹیکنالوجی کے شعبے میں کردار نہ ہونے کے برابر رہ جائے گا۔ تاہم پچھلے چند سالوں سے ہائی اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں اس صنفی امتیاز کو ختم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ اسکول اور کالجز میں اساتذہ کی بڑی تعداد لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کو بھی ٹیکنالوجی کے میدان میں کیریئر بنانے کے مشورے دیتی ہے۔ لڑکیاں بھی ہر برس ان تمام شعبوں میں نت نئے تجربات کرکے دنیا بھر کے ممالک میں اپنا نام روشن کررہی ہیں۔ اگر آپ بھی ٹیکنالوجی شعبے میں اپنا کیریئر بنانا چاہتی ہیں تو آج کا مضمون آپ کے لیے ہی ہے۔ اس میںہم آپ کو ٹیکنالوجی کے حوالے سیچند ایسے بہترین کیریئر سے متعلق معلومات فراہم کررہے ہیں، جو اس شعبے میں کامیاب مستقبل کی جانب آپ کی رہنمائی کرسکتے ہیں۔

ویب ڈیزائننگ

ویب ڈیزائننگ کے شعبے کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ خواتین کے لیے بھی اس میدان میں کامیابی کے در کھلے ہیں، بس ضرورت ہے تو صرف آپ کے تخلیقی اور تکنیکی رجحان کی۔ اس شعبے میں کیریئر بنانیاور ویب ڈیزائننگ کورس کرنے کے لیے کم ازکم میٹرک یا بارہویں تک تعلیم ضروری ہے۔ ویب ڈیزائننگ کا بنیادی کورس3ماہ کا ہوتا ہے۔ اس کے بعددوسرے مختلف اور اعلیٰ کورسز اضافی مدت پر مبنی ہوتے ہیں۔ یہ کورسز ملک بھر میں نجی اور سرکاری اداروں میں کروائے جاتے ہیں، بصورت دیگر کتابیں، آن لائن کورسز اور یوٹیوب ویڈیوز بھی اس سلسلے میں آپ کی رہنمائی کرسکتے ہیں۔

ویب ڈیولپر

ویب ڈیولپر اورویب ڈیزائنر کی خدمات تقریباًایک جیسی ہی ہوتی ہیں۔ اکثر اداروں میں یہ دونوں کام بظاہر ایک ہی فرد انجام دے رہا ہوتا ہے۔لیکن بنیادی طور پر ویب ڈیزائنر کا کام ویب سائٹس کا لے آئوٹ تیار کرنا جبکہ ویب ڈیولپر کا کام پروگرامنگ کے ذریعے ویب سائٹ کے تمام پروگرام ترتیب دیناہوتا ہے۔ ایک کامیاب ویب ڈیولپرکوHTML، PHP، JavaScript، CSS، XMLپر عبور حاصل ہونا چاہئے۔ پروفیشنل ویب ڈیولپر کو اضافی کمپیوٹر لینگویج اور سافٹ ویئر میں مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ کو بھی ایسا لگتا ہے کہ آپ اسکرپٹنگ، کوڈنگ اور ڈیولپنگ میں مہارت رکھتی ہیں تو آپ اس شعبے میںایک کامیاب مستقبل بنا سکتی ہیں۔

سافٹ ویئر انجینئر

سافٹ ویئر انجینئرکوسافٹ ویئر ڈیولپربھی کہا جاتا ہے۔ ایک سوفٹ ویئر انجینئر کی ذمہ داریوں میں کمپیوٹر میں چلنے والے کسی بھی سوفٹ ویئر کی ڈیزائننگ، ڈیولپمنٹ،مینٹیننس، ٹیسٹنگ اور تشخیص کا کام شامل ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کوئی ایسی چیز جو سافٹ ویئر کے افعال پر مشتمل ہوتی ہے، اسے بھی دیکھنا ہوتا ہے۔ ملٹی ٹاسکنگ کرنے والی خواتین اس شعبے میں بہتر طریقے سے کامیابی حاصل کرسکتی ہیں۔

آئی ٹی پروجیکٹ منیجر

یہ عہدہ ان لوگوں کے لیے ہے جو آئی ٹی میں تجربہ رکھنے کے علاوہ لیڈرشپ کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ دنیا بھر کے ممالک میں آئی ٹی پروجیکٹ منیجر کسی بھی ادارے کوترقی دینے اور مختلف پروجیکٹس کو وقت پر مکمل کرنے سے متعلق تمام ترخدمات سرانجام دیتا ہے۔ پروجیکٹ منیجر، کمپنی میں بننے والے پروجیکٹس کے لیے ٹیم کی نگرانی اور بہتر طریقے سے کام کو مکمل کرنے سے متعلق منصوبہ بندی کرتا ہے۔ اگر آپ کو بھی ایسا لگتا ہے کہ آپ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تجربہ رکھنے کے ساتھ ساتھ قیادت کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں تو یہ شعبہ آپ کے لیے کامیاب مستقبل کی ضمانت ثابت ہوسکتا ہے۔

کمپیوٹر پروگرامنگ

اکثر لوگوں کی رائے کے مطابق مردوں کے مقابلے میں خواتین بہتر انداز میں کھوج لگاسکتی ہیں۔ ان کے ذہن میں کیا ہوا، کیوں ہوا اور کیسے ہوا جیسے سوالات مردوں کی نسبت زیادہ اْٹھتے ہیں۔ اس ضمن میں یہ بات خوش آئند تصور کی جاتی ہے کہ خواتین کمپیوٹر میکانزم کو بھی بہتر انداز میں سمجھ سکتی ہیں۔ اگر لڑکیوں کی کمپیوٹر پروگرامنگ جیسے شعبوں میں حوصلہ افزائی کی جائے تو وہ دن دور نہیں جب مردوں کی نسبت اس شعبے میں عورتوں کا تناسب زیادہ دیکھا جائے گا۔ کمپیوٹر پروگرامنگ ایک ایسا شعبہ ہے جس کی مانگ دور جدید میں سب سے زیادہ تصور کی جاتی ہے۔ ملک کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں مختلف مدت کے کمپیوٹر پروگرامنگ کورسز، ڈگری پروگرام اور ڈپلومہ کورسز کروائے جاتے ہیں۔ خواتین اس شعبہ میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد روزگار کے بہتر مواقع حاصل کرسکتی ہیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

صحت سہولیات کی جانچ کیلئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کاپونچھ دورہ تعمیراتی منصوبوں اور فلیگ شپ پروگراموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا
پیر پنچال
پولیس نے لاپتہ شخص کو بازیاب کر کے اہل خانہ سے ملایا
پیر پنچال
آرمی کمانڈر کا پیر پنجال رینج کا دورہ، سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا آپریشنل برتری کیلئے جارحانہ حکمت عملی وہمہ وقت تیاری کو ضروری قرار دیا
پیر پنچال
سندر بنی میں سڑک حادثہ، دکاندار جاں بحق،تحقیقات شروع
پیر پنچال

Related

گوشہ خواتین

دلہنیںایک جیسی دِکھتی ہیں کیوں؟ دورِ جدید

July 10, 2025
گوشہ خواتین

نکاح اور منگنی کے بدلتے رنگ ڈھنگ رفتارِ زمانہ

July 10, 2025
گوشہ خواتین

اچھی بیوی! | گھر کے تحفظ اور وقار کا ذریعہ دہلیز

July 10, 2025
گوشہ خواتین

بہو کی سوچ اور سسرال کا کردار؟ گھر گرہستی

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?