سرینگر//بارہمولہ حملے کے تیسرے دن جنگجوﺅں نے جمعہ کے روز مذکورہ حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پرجاری کی۔پولیس نے جنگجوﺅں کی اس کوشش کو ملی ٹنسی کو گلیمرائز کرنے کی کوشش قرار دیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق ویڈیو میں ایک ملی ٹنٹ، جو مذکورہ حملے میں شامل تھا، کو سیکورٹی فورسز پر گولیاں چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس نے جنگجوﺅں کی مذکورہ ویڈیو پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملی ٹنسی کو گلیمرائز کرنے کی کوشش ہے۔
پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا”حملے کی ویڈیو جاری کرنا ملی ٹنسی کو گلیمرائز کرنے کی کوشش ہے۔ہم نے عمل کے ذریعے جواب دیکر حملے میں ملوث چاروں جنگجوﺅںسجاد عرف حیدر،تیمور خان عرف ابو قاسم،ناصر عرف سعاد بھائی اور علی بھائی عرف دانش کو حملے کے72گھنٹوں بعد ہی مار ڈالا“۔